بنگلورو۔27؍اگست (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے اراکین اسمبلی اور مختلف اداروں کے ذمہ داروں کے ایک وفد نےسابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کی قیادت میں وزیراعلیٰ سدارامیا نے ان کے رہائشی دفتر کرشنا میں ملاقات کرکے مختلف مطالبات اور مسائل ان کے آگے رکھے اس ملاقات کے دوران وفد نے انہیں روینیو، دیہی ترقیات وپنچایت راج،مچھلی پالن، اور محکمۂ فوڈ اینڈ سیول سرویس کے ذریعہ درپیش مسائل ان کے آگے پیش کئے۔ وفد نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اڈپی میں ضلع سیشن عدالت کی تیسری منزل کی تعمیر کے لئے افزود فنڈ جاری کرے۔ ریاستی وزیر رماناتھ رائے، پرمود مادھوا راج ، ٹی بی جئے چندرا، اراکین اسمبلی لال جی منڈن، پرتاپ چندر شٹی ، گوپال پجاری، ابھئے چندر جین بھی اس موقع پر حاضر تھے۔